ایکنا نیوز- الجزیرہ مبشر نیوز کے مطابق ایک فلسطینی خاتون کی ویڈیو جو اپنے بچوں کو کھیتی باڑی کے دوران ایک ہاتھ سے قرآنی آیات سکھانے میں مصروف ہے اور دوسری طرف کام کررہی ہے،قرآن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی ردعمل کا سامنا ہے۔
غزہ کے رپورٹر حسام شبت کی طرف سے ریلیز ہونے والی اس فلم میں عورت کی ہر حال کے باوجود ثابت قدم رہنے اور برقرار رہنے کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے.
اس ویڈیو میں ایک فلسطینی ماں کو دکھایا گیا ہے جو اپنے بچوں کو کھیتی باڈی کے ساتھ قرآن کی تعلیم دے رہی ہے اور اس کے دوسرے چھوٹے بچے بھی اس کے ساتھ ہیں۔.
اس ویڈیو میں اپنی ماں کے بعد بچے سورہ مبارک نبا کی درج ذیل آیات پڑھتے ہیں۔
عَمَّ يَتَسَآءَلُوْنَ (1)
کس چیز کی بابت وہ آپس میں سوال کرتے ہیں۔
عَنِ النَّـبَاِ الْعَظِـيْمِ (2)
اس بڑی خبر کے متعلق۔
اَلَّذِىْ هُـمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَ (3)
جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں۔
كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ (4)
ہرگز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے۔
ثُـمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ (5)
پھر ہر گز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهَادًا (6)
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا۔
وَالْجِبَالَ اَوْتَادًا (7)
اور پہاڑوں کو میخیں۔
وَخَلَقْنَاكُمْ اَزْوَاجًا (8)
اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا۔
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا (9)
اور تمہاری نیند کو راحت کا باعث بنایا۔
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا (10)
اور رات کو پردہ پوش بنایا۔
وَجَعَلْنَا النَّـهَارَ مَعَاشًا (11)
اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا۔
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا (12)
اور ہم نے تمہارے اوپر سات سخت (آسمان) بنائے۔
گزشتہ سال اکتوبر سے، آپریشن الاقصیٰ طوفان کے بعد، غزہ کی پٹی ایک تباہ کن جنگ کا شکار ہے جس میں ہزاروں شہید اور زخمی ہوئے ہیں، ان شہداء کی آبادی کا ایک بڑا حصہ خواتین اور بچے ہیں۔
4237094